منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
شکرگڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  02  جنوری  2026ء
مقامی انتظامیہ فوری نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) نامعلوم چور چھمال روڈ پر زیر تعمیر ایک عمارت کے تالے توڑ کر وہاں موجود قیمتی اشیاء لے اڑے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ سٹی شکرگڑھ میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ دوسری واردات میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نواحی گاؤں بصرا جالا کے مرکزی قبرستان سے قیمتی واٹر پمپ اتار کر لے گئے۔ اہل علاقہ نے وقوعہ کے بعد تھانہ صدر شکرگڑھ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔ شہریوں نے علاقہ بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال، ڈی ایس پی سرکل شکرگڑھ اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: