منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر حاجی خالد جاوید کسانہ کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات ۔
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز بدھ  07  جنوری  2026ء
گورنر نے وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ نارووال کے صدر حاجی خالد جاوید کسانہ نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ  گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ پٹوار کے امور میں بلاوجہ مداخلت کی وجہ سے درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے انجمن پٹواریاں کے وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے درپیش مسائل کے فوری حل کے عزم کا اظہار کیا۔ انجمن پٹواریاں تحصیل ظفروال کے صدر چودہری نصیر احمد گجر، صاحبزادہ حامد امین گوجرانوالہ، اختر بھنڈر تحصیل صدر گوجرانوالہ اور حاجی ریاض احمد جھنگوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: