منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
لاہور جانے والے مسافعر بس بھجنہ سٹاپ کے قریب رکشہ کو بچاتے ہویے دھند کے باعث الٹ گئی
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز بدھ  07  جنوری  2026ء
حادثے میں خاتون سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) چک امرو شکرگڑھ سے لاہور جانے والی اے سی ٹائم بس پجھنا سٹاپ کے قریب ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے اچانک سامنے آنے والے رکشے کو بچانے کی کوشش کی، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی لمحوں میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ واقعے میں بس میں سوار ایک خاتون سمیت چار مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: