منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
بار ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے: چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  09  جنوری  2026ء
سینئر وکلاء کی سرپرستی ہماری کامیابی کی نوید ہے: چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) گزشتہ روز مقامی مارکی میں وکلاء برادری کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ امیدوار برائے صدر بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطورِ بار صدر معزز ممبران بار کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہرممکن دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور بار کی فلاح وبہبود کےلئے مثالی اقدامات اٹھائیں گے۔ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری بار نوجوان ماہر قانون چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سینئر بار ممبران کی الیکشن 2026ء میں ہمارے پینل کی سرپرستی ہماری کامیابی کی نوید ہے۔ سابق وفاقی وزیر چودہری طارق انیس ایڈووکیٹ، بزرگ ماہر قانون چودہری محمد ارشد ایڈووکیٹ، سابق صدر بار حافظ رضوان مسعود ایڈووکیٹ، بلا مقابلہ نومنتخب نائب صدر بار رضوان خان ترین ایڈووکیٹ، بلا مقابلہ نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری معین حسن صدیقی ایڈووکیٹ سمیت متعدد سابق بار صدرو و سیکرٹری صاحبان، سینئر وکلاء و نوجوان ماہرین قانون نے کثیر تعداد میں منعقدہ انتخابی تقریب میں شریک ہو کر چودہری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ اور چودہری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ پینل کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں تلاوت قرآن پاک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی حافظ اعجاز حسین شکرگڑھی نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے میزبانی کی سعادت حاصل کرتے ہوئے شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کی۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: