منگل  07  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
تحصیل بار شکرگڑھ 2025–26 کے انتخابات کل منعقد ہو رہے ہیں
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز جمعہ  09  جنوری  2026ء
صرف صدر اور سیکرٹری جنرل کی نشستوں کے لئے مقابلہ ہو گا
شکرگڑھ (صہیب حسن صدیقی) تحصیل بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ کے سالانہ انتخابات برائے  2026-27 کل منعقد ہوں گے. عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے لئے چودھری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ اور حافظ عبدالستار کھٹانہ ایڈووکیٹ کے درمیان جبکہ سیکرٹری جنرل کی سیٹ کے لئے ضیاء ارشد  چوہدری ایڈووکیٹ اور ظہیر عباس طور ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ چاروں امیدواروں کی طرف سے اپنے اپنے حق میں  چلائی جانے والی بھرپور انتخابی مہم کل اختتام پذیر ہو گئی تھی جس میں وکلاء برادری میں جوڑ توڑ، ملاقاتوں اور اپنی پسند کے امیدواروں کی حمایت کے اعلانات کا سلسلہ جاری رہا۔ امیدواروں نے وکلاء کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں ہر حل کرنے، بار ایسوسی ایشن کو فعال بنانے، تمام وکلاء کی یکساں فلاح و بہبود اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ بار کی باقی نشستوں کے لئے عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ کے الیکشن بورڈ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق سال 2026 کے لئے تحصیل بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ کے چھ عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رضوان خان ترین ایڈووکیٹ نائب صدر، حسین خان شیروانی ایڈووکیٹ فنانس سیکریٹری، معین حسن صدیقی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، اصطفیٰ کوہلی ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری، حافظ یاسر کسانا ایڈووکیٹ آڈیٹر اور عبدالجبار ایڈووکیٹ ممبر مشاورتی کونسل بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: