بدھ  22  اپریل  2026ء
 تازہ ترین 
< >
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن تحصیل شکرگڑھ زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریبات کا انعقاد
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز منگل  11  نومبر  2025ء
تقریری مقابلے میں پرائیویٹ سکولز کے طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا
شکرگڑھ (رانا طاہر شہزاد) مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر شکرگڑھ کے ٹی ایم اے ہال میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیر اہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چودہری طارق سرگالہ تحصیل صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی صدارت میں منعقدہ یوم اقبال کی اس تقریب میں آل تحصیل مقابلہ تقاریر میں پرائیویٹ سکولز کے طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن تحصیل شکرگڑھ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر خالد، چیئرمین طلعت رشید چودہری، سابق صدور رشید احمد صدیقی جھجوانہ، سید ساجد نعیم گیلانی، پروفیسر اشفاق احمد، چودہری خالد مانکا، ادریس طور، چودہری خرم اقبال ایڈووکیٹ، پروفیسر ضمیر علی عاجز، حافظ علیم طور سمیت دیگر ماہرین تعلیم نے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے تحصیل صدر چودہری طارق سرگالہ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء تقریب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: