بدھ  13  مئی  2026ء
 تازہ ترین 
< >
2026 کا پہلا سپر مون آج دکھائی دے گا
نیوز روم ۔۔۔۔۔ شکرگڑھ ٹائمز ہفتہ   03  جنوری  2026ء
پورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیر معمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا
شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) سالِ نو کا پہلا سُپر مون آج نمودار ہونے والا ہے۔ آج رات پورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیر معمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔ یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔ آسمان پر اسے ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔جنوری کے اس چاند کو مختلف ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جن میں وولف مون ، کولڈ مون اور ہارڈ مون شامل ہیں۔ اگرچہ ان ناموں کو روایتی سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نام حالیہ برسوں میں ہی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔
شکرگڑھ ٹائمز کی پالیسی کے مطابق تبصروں سے متفق ہونا ضروری نہیں
 
: سیکیورٹی کوڈ
برائے مہربانی خالی بکس میں سیکیورٹی کوڈ لکھیں
آن لائن سروے
پاکستان میں ہفتہ وار چھٹی کس دن ہونی چاہئے؟
       جمعہ کے دن
       اتوار کے دن
       کہیں جمعہ اور کہیں اتوار
www.shakargarhtimes.com پاکستان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائیٹ میں سے ایک ہے۔ جس میں خبروں کے علاوہ شکرگڑھ کے قصبات اور دیہات پر مفصل مواد اور شخصیات کے تعارف اور انٹرویز موجود ہیں۔
Powered & Designed By: